وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ یوٹیوبرز، بشمول معید پیرزادہ، کی جانب سے سینیٹرعرفان صدیقی کی وفات پر ہرزہ سرائی اور جھوٹے الزامات پر سخت ردعمل دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے لکھا کہ یہ لوگ اپنے سیاسی مقاصد کے لیے ہر حد پار کرنے سے گریز نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر عرفان صدیقی وفات پا گئے
عطا اللہ تارڑ نے لکھا کہ ’اپنے بے ہوش والد کا انگھوٹا لگا کر پراپرٹی اپنے نام کرنے کی کوشش میں بیرون ملک گرفتار ہونے والے صاحب(معید پیرزادہ)، عرفان صدیقی کی وفات پر جھوٹ بول کر سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پہلے بھی ان لوگوں نے کلثوم نواز صاحبہ کی بیماری اور وفات پر سیاست کی تھی، لیکن اب تک کچھ بھی نہیں سیکھا۔‘
اپنے بے ہوش والد کا انگھوٹا لگا کر، پراپرٹی اپنے نام کرنے کی کوشش میں بیرون ملک گرفتار ہونے والے صاحب، عرفان صدیقی صاحب کی وفات پر جھوٹ بول کر سیاست چمکانے کی کوشش کرتے ہوئے۔ پہلے بھی ان لوگوں نے کلثوم نواز صاحبہ کی بیماری اور وفات پر سیاست کی تھی۔ کچھ نہیں سیکھا https://t.co/0MyONxJ5Ur
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) November 12, 2025

