27ویں آئینی ترمیم میں 18 ویں ترمیم کو کوئی نہیں چھیڑ رہا ، وفاقی وزیر اطلاعات

27ویں آئینی ترمیم میں  18 ویں ترمیم کو کوئی نہیں چھیڑ رہا ، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت 18ویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنا چاہتی ہے۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ مجھ سمیت حکومت کے تمام وزراء متعدد بار واضح کر چکے ہیں کہ 18ویں ترمیم کو کوئی نہیں چھیڑ رہا۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ آج وزیراعظم کی تقریباً 9 سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ تفصیلی مشاورت ہوئی ہے اور 27ویں آئینی ترمیم کی راہ میں کوئی بڑی رکاوٹ موجود نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ترمیم کے کسی ایسے پہلو کا سامنا نہیں ہوا جس پر ہفتوں بحث درکار ہو۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مجسٹریسی نظام ایک پرانی چیز ہے جسے اب بحال کیا جا رہا ہے تاکہ انتظامی نظام کو مؤثر بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین میں وقت اور حالات کے مطابق ترامیم ہوتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا ہندو یاتریوں کو داخلے سے روکنےکا جھوٹا پروپیگنڈا، پاکستان نے الزامات کے بے بنیاد قرار دے دیئے

انہوں نے مزید کہا کہ آئینی عدالت کے قیام کی تجویز کوئی نئی بات نہیں، اس پر ملک میں کئی سال سے بات چیت جاری ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کا مقصد نظام کو مضبوط بنانا اور انتظامی ڈھانچے میں بہتری لانا ہے، کسی صوبے کے اختیارات یا خودمختاری کو محدود کرنا نہیں۔

دوسری جانب، انہوں نے کہا کہ آج بھی خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے دہشتگردوں سے مذاکرات کی بات کی ہے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے کیونکہ دہشتگردی کے خلاف قومی موقف واضح اور دو ٹوک ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ڈیجیٹل محاذ پر’آزاد فیکٹ چیک‘ غلط معلومات کے خلاف مؤثرقوت اور آواز بن گیا، زرتاج چوہدری

Related Articles