’بھارتی میڈیا اور ’اے ٹی ایس‘ کا نیا بالی ووڈ ٹریلر جاری‘، پاکستان پر نیا انوکھا الزام دھرلیا

’بھارتی میڈیا اور ’اے ٹی ایس‘ کا نیا بالی ووڈ ٹریلر جاری‘، پاکستان پر نیا انوکھا الزام دھرلیا

بھارتی میڈیا اور انٹیلی جنس ایجنسی اے ٹی ایس (اے ٹی ایس) کے حالیہ دعوے نے سوشل میڈیا پر ہنسی اور حیرت دونوں پیدا کر دی ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اے ٹی ایس نے الزام لگایا ہے کہ پاکستانی ڈرونز کے ذریعے بھارت میں ریسن، اسلحہ اور دیگر اشیاء بھیجی جا رہی ہیں۔ اس دعوے نے نہ صرف عوام بلکہ میڈیا حلقوں کو بھی الجھن میں ڈال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، وزارتِ اطلاعات نے ’انڈیا ٹوڈے‘ کے گمراہ کن پروپیگنڈے کا پول کھول دیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق اے ٹی ایس نے الزام لگایا ہے کہ یہ ڈرونز مخصوص مقامات پر ریسن، بندوقیں اور شاید چائے تک پہنچا سکتے ہیں، جس کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے مزاحیہ ردعمل دیا۔

اے ٹی ایس کے اس دعوے پر سوشل میڈیا پر ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر ڈرون ریسن بھیج سکتا ہے، تو اگلی بار کیا وہ بریانی بھی ڈیلیور کرے گا؟‘

بھارتی میڈیا میں بھی اس دعوے پر تنازع اور کنفیوژن دکھائی دی جا رہی ہے۔ کچھ رپورٹس میں سوال اٹھایا گیا کہ کیا واقعی ریسن کے ڈبے ’جی پی ایس‘ کے ذریعے اپنے ہدف تک پہنچتے ہیں یا یہ صرف ایک انٹیلی جنس کہانی ہے اور فالس فلیگ ڈراما ہی ہے؟‘

ہنومان گڑھ کے شہری بھی اس پر طنز کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر ہنومان عقل غائب کے میمز وائرل ہو رہے ہیں، جن میں اے ٹی ایس کے بیانات کی مزاحیہ عکاسی کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کے دعوے حقیقت سے زیادہ فرضی یا میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے دیے گئے لگتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے کہا، ‘کاش بھارتی میڈیا سچائی بھی ڈرون سے منگوا لیتا ’کچھ نے اس پر تبصرہ کیا کہ یہ دعویٰ انٹیلی جنس رپورٹ کی بجائے کامیڈی شو لگتا ہے، جسے سنجیدگی سے لینا مشکل ہے‘۔

مزید پڑھیں:پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

بھارتی میڈیا اور اے ٹی ایس کے حالیہ دعوے نے ایک بار پھر ڈرون کے ذریعے دہشتگردانہ سرگرمیوں کے مفروضے کو میڈیا میں نمایاں کر دیا ہے۔ تاہم عوام اور سوشل میڈیا صارفین نے اسے طنز و مزاح کا موقع بنایا اور اس پر شدید شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ بھارت میں یہ نیا بالی ووڈ ٹریلر حقیقت، افسانہ یا میڈیا ڈراما، ہر طرف بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

Related Articles