فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے لاکھوں انکم ٹیکس گوشواروں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے سےبڑے سرمایہ دار، سی ای اوز اور افسران کے گوشوارے بھی زد میں آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے لاکھوں انکم ٹیکس گوشواروں کا بتدریج آڈٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق شارٹ فائلر، کم ٹیکس دینے اور اصل آمدنی چھپانے والوں کا ڈیسک آڈٹ کے ذریعے سراغ لگایا جائے گا۔ ڈیسک آڈٹ میں جن ٹیکس دہندگان کی نشاندہی ہوگی انکا فیزیکلی آڈٹ کیا جائے گا۔
خفیہ آمدن یا غلط گوشوارے جمع کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، پہلے مرحلے میں 7 سے 10لاکھ گوشواروں کا ڈیسک آڈٹ ہوگا۔ تنخواہ دار اور کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے گوشوارے بھی شامل ہیں۔
ایف بی آر گوشواروں میں غلط بیانی اور چھپائی گئی آمدن کی نشاندہی کرے گا جبکہ بڑے سرمایہ دار، سی ای اوز اور افسران کے گوشوارے بھی زد میں آئیں گے۔
مزید پڑھیں: اثاثے ظاہر کرنے کا دائرہ کار سپیشل پے سکیل افسران تک بڑھا یا جائے:آئی ایم ایف کا مطالبہ

