گزشتہ چارماہ میں کتنی گاڑیاں فروخت ہوئیں؟ آٹو سیکٹر میں مثبت اقدامات کے اثرات سامنے آنا شروع

گزشتہ چارماہ میں کتنی گاڑیاں فروخت ہوئیں؟ آٹو سیکٹر میں مثبت اقدامات کے اثرات سامنے آنا شروع

حکومتی اقدامات کے باعث آٹو سیکٹر چل پڑااور شرح سود میں کمی کے اثرات سامنے آنے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 4 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں 46 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 4 ماہ میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت 59 ہزار 600 یونٹس پر پہنچ گئیں ۔

ایک سال کے دوران شرح سود میں ہونےوالی 11 فیصد کمی کے مثبت اثرات سامنے آنےلگے ہیں اورشرح سود 22 فیصد کی بلند سطح سے کم ہوکر 11 فیصد پر آگئی ہے۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے گاڑیوں کی فروخت کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 4 ماہ میں 59 ہزار 600 گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران پہلے 4 ماہ  میں 40 زار 693 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں: استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد ملکی آٹو صنعت اور صارفین کیلئے کس حد تک فاہدہ مند ہے؟ جانیئے آٹو ماہرین کی رائے

دو، تین اور چار پہیوں والی تمام گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے،رواں مالی سال کے 4 ماہ میں زرعی ٹریکٹرز کی فروخت میں کمی دیکھی گئی اورچار ماہ میں ٹریکٹروں کی فروخت 5,867 یونٹس رہ گئی جبکہ جیپ اور پک اَپ گاڑیوں کی فروخت 67 فیصد اضافے کے ساتھ 16769 یونٹس رہی،ٹرکوں کی فروخت 115 فیصد اضافے  کےساتھ 2,308 یونٹس رہی۔

رپورٹ کے مطابق بسوں کی فروخت 59 فیصد اضافے کے ساتھ 322 یونٹس رہی،موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی فروخت بھی 30 فیصد اضافے کے ساتھ 5لاکھ 97 ہزار 25 یونٹس رہی۔

editor

Related Articles