تبریز کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو آج دوبارہ کھول دیا گیا ہے، ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق ایران کی سول ہوا بازی تنظیم کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ہوائی اڈے پر پروازوں کی بحالی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے درمیان جنگی صورتحال کے دوران ملک بھر کے متعدد ہوائی اڈے متاثر ہوئے تھےاس دوران تقریباً بیس ہوائی اڈوں کی سرگرمیاں معطل یا محدود ہو گئی تھیں، تاہم ان میں سے بیشتر پہلے ہی بحال کیے جا چکے ہیں، جبکہ تبریز کا ہوائی اڈہ بھی آج سے دوبارہ مکمل طور پر فعال ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :امریکا اور ایران کے درمیان عارضی معاہدہ طے پانے کے قریب، قطر میں پسِ پردہ مذاکرات کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئیں
ایران کی سول ہوا بازی تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ حملوں کے دوران تبریز کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ نقصان کا شکار ہوا تھاایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملوں میں ہوائی اڈے کا رَن وے اور کنٹرول ٹاور بھی متاثر ہوئے تھے، جس کے باعث فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔
حکام کے مطابق مرمت اور بحالی کا کام مکمل ہونے کے بعد اب دوبارہ اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازوں کی روانگی اور آمد کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔