ترمیم پر دو ججز کا ضمیر جاگ گیا ،ہم سے انتقام لیا جاتا رہا تو کسی کی غیرت نہیں جاگی،خواجہ آصف

ترمیم پر دو ججز کا ضمیر جاگ گیا ،ہم سے انتقام لیا جاتا رہا تو کسی کی غیرت نہیں جاگی،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ایوان سے منظور ہونے والی ترمیم پر دو جج صاحبان کا ضمیر جاگ گیا جبکہ پہلے کینگرو کورٹس کے ذریعے سیاسی انتقام کے خلاف کبھی کسی کی غیرت نہیں جاگی۔

انہوں نے واضح کیا کہ نواز شریف کے خلاف سازش میں عدلیہ کا کردار سب کے سامنے ہے اور جو ترمیم پارلیمنٹ نے منظور کی اس کے خلاف احتجاج کے طور پر دو جج صاحبان نے استعفیٰ دیا ۔
مگر پہلے جب ہمارے خلاف سیاسی انتقام لیا گیا تب کسی کی غیرت نہیں جاگی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ یہ تمام معاملہ پاناما کیس سے شروع ہوا جب نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیا گیا اور یہ نااہلی اسی عدلیہ کے کردار کا نتیجہ تھی۔

یہ خبربھی پڑھیں :سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس منصور علی شاہ مستعفیٰ
خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے کیس میں جج صاحبان جیسے جسٹس ثاقب نثار، جسٹس بندیال، جسٹس منیب اور دیگر نام بار بار سامنے آئے اور آج جسٹس اطہر من اللہ کو جمہوریت کا ابال محسوس ہوا حالانکہ وہ پہلے مشرف کے صوبائی وزیر رہ چکے ہیں۔

خواجہ آصف کے بیان کے دوران پی ٹی آئی کے اراکین نے نعرے بازی کی جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اسی پارلیمنٹ کے ایوان میں 52 بل رات کے وقت پاس کیے گئے اور اسمبلی بھی توڑی گئی اور آج یہ لوگ جمہوریت کی بات کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے اس موقع پر پارلیمانی تاریخ اور سیاسی انصاف کی تلخ حقیقتوں کی جانب بھی توجہ دلائی خواجہ آصف کی تقریر میں عدلیہ اور پارلیمنٹ کے کردار کے حوالے سے تنقید، سیاسی تاریخ اور جمہوری عمل کے معاملات شامل تھے جس سے ایوان میں کافی ہلچل مچ گئی اور حکومتی و اپوزیشن اراکین کے بیچ سخت مباحثے کا ماحول پیدا ہوا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *