حیات آباد میڈیکل کمپلیکس نے شلوبر واقعے کے مریضوں بارےجھوٹے نوٹس تردید کردی

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس نے شلوبر واقعے کے مریضوں بارےجھوٹے نوٹس تردید کردی

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ے شلوبر واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع میں گردش کرنے والے نوٹس کی سختی سے تردید کر دی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حادثے کے متاثرہ مریضوں کو ایچ ایم سی میں لایا گیا ہے۔

میڈیکل ڈائریکٹر ایچ ایم سی ڈاکٹر شاہ سوار نے واضح کیا کہ واقعے کے متاثرین میں سے کسی بھی مریض کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں نہیں لایا گیا۔
زیر گردش نوٹس مکمل طور پر جھوٹا اور بے بنیاد ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ڈاکٹر شاہ سوار نے عوام اور میڈیا سے درخواست کی کہ وہ صرف مستند اور سرکاری ذرائع سے حاصل شدہ معلومات پر بھروسہ کریں اور غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ، ڈاکٹروں کی ترقی کیلئے قواعد و ضوابط پامال

انہوں نے مزید کہا کہ ایچ ایم سی ہرممکنہ صورت میں عوام کی صحت اور علاج کی فراہمی کے لیے تیار ہے، اور کسی بھی مریض کی آمد کے بارے میں درست معلومات فراہم کی جائیں گی۔

میڈیکل ڈائریکٹر نے عوام سے واضح طور پر کہا کہ صحت کے شعبے میں افواہوں کو ہوا دینا سنگین نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اور لوگ ایسے دعووں پر اعتبار نہ کریں جو سرکاری تصدیق کے بغیر پھیلائے جا رہے ہوں۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس نے یقین دہانی کرائی کہ شلوبر واقعے کے متاثرین کے علاج کے حوالے سے تمام معلومات شفاف اور درست طور پر فراہم کی جائیں گی اور عوام کو کسی بھی غیر مصدقہ رپورٹ کے اثرات سے بچانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

editor

Related Articles