بھارتی کھلاڑیوں کا کولکتہ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے کپتان کے ساتھ افسوسناک رویہ

بھارتی کھلاڑیوں کا کولکتہ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے کپتان کے ساتھ افسوسناک رویہ

بھارتی کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما کیخلاف نازیبا اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہوئے سپرٹ آف دی گیم کی سنگین خلاف ورزی کی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑادیں، جنوبی افریقہ کے کپتان کی باڈی شیمنگ کی اور انہیں بونا کہہ دیا۔

بھارت کے شہر کلکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں جسپریت بمرا اور رشبھ پنت نے جنوبی افریقہ کے کپتان کی باڈی شیمنگ کر دی۔

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے ہی دن شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اوپنرز ایڈن مرکرم اور رائن ریکلٹن کو پویلین واپس بھیج دیا۔

اس کے بعد فاسٹ بولر کو لگا کہ انہوں نے جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما کو بھی ایل بی ڈبلیو کیا، تاہم میدان میں موجود امپائر نے ان کی اپیل کو مسترد کر دیا مگر ریویو لینے کی مشاورت کے دوران ٹیمبا باووما کے بارے میں بھارتی کھلاڑیوں کی غیر اخلاقی گفتگو اسٹمپ مائیک پر ریکارڈ ہوگئی۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا

بھارتی کھلاڑیوں کی ریکارڈ شدہ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وائرل ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ جسپریت بمرا نے ٹیمبا باووما کو باڈی شیمنگ کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’بونا بھی ہے یہ‘ جس پر رشبھ پنت نے کہا، ’بونا ہے مگر گیند اوپر لگی۔‘

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 میچز پر مبنی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا ہے ، بھارتی کھلاڑی کولکتہ ٹیسٹ میں ٹیمبا باووما کو ’ بونا‘ کہتے رہے،جنوبی افریقہ کے کپتان کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی آڈیو اسٹمپس مائیک میں ریکارڈ ہوکر وائرل ہوگئی ۔

بھارتی کھلاڑیوں نے غیر اخلاقی زبان کا بھی استعمال کیا،مہمان کھلاڑیوں کے ساتھ انتہائی نامناسب رویہ اختیار کرنے پر بھارتی کرکٹرز کو پوری دنیا میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *