محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کے حالیہ حالات سے متعلق پیش گوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پورے ملک میں موسم خشک رہے گا، جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سردی کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی متوقع ہے۔ پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، اور مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ کے ساتھ صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی متوقع ہے۔ سندھ کے زیادہ تر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک ہوگا، اور صبح و رات کے اوقات میں شدید سردی کے اثرات محسوس ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صدرِ مملکت نے پاکستان آرمی، ایئرفورس، نیوی ترمیمی بلز 2025ء کی منظوری دیدی

آج کم سے کم درجہ حرارت کے ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ سردی سکردو اور لہہ میں رہی، جہاں منفی 07 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔ دیگر علاقوں میں زیارت اور گلگت میں منفی 04، بابوسر میں منفی 03، جبکہ کوئٹہ اور استور میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *