’میک اِن انڈیا‘ خواب زمین بوس، فوجی سربراہ انیل چوہان نے بھارتی دفاعی صنعت پر سوال کھڑے کر دیے، عسکری تیاریوں میں ناکامی

’میک اِن انڈیا‘ خواب زمین بوس، فوجی سربراہ انیل چوہان نے بھارتی دفاعی صنعت پر سوال کھڑے کر دیے، عسکری تیاریوں میں ناکامی

بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان نے ملکی دفاعی صنعت کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کو وقت پر اسلحہ اور دفاعی آلات نہیں مل رہے، جس کے باعث فوجی منصوبوں اور جنگی تیاریوں پر اثر پڑ رہا ہے۔

انیل چوہان کے یہ بیانات بھارت کی دفاعی پالیسی ’میک اِن انڈیا‘ پر بھی سوالات کھڑے کر رہے ہیں، جسے وزیرِاعظم نریندر مودی ملکی دفاعی خود انحصاری کا اہم ستون قرار دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی چیف آف ڈیفنس انیل چوہان کا اپنے ہی ہتھیارو ں پر عدم اعتماد کا اظہار، سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر قادر بلوچ کے دلچسپ انکشاف

بھارتی جریدے ’دی پرنٹ‘ کے مطابق سی ڈی ایس انیل چوہان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دفاعی کمپنیوں کو ہدفِ تنقید بنایا اور کہا کہ صنعت’منافع‘ پر توجہ دے رہی ہے لیکن قومی سلامتی سے متعلق اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی ہے۔ جنرل چوہان کا کہنا تھا کہ ’ہم آپ کی منافع کمانے والی کاؤشوں میں کچھ قومیت اور حب الوطنی کی توقع رکھتے ہیں۔ دفاعی اصلاحات یک طرفہ عمل نہیں، صنعت کو اپنی حقیقی صلاحیت کے بارے میں سچ بولنے کی ضرورت ہے۔‘

سی ڈی ایس نے دفاعی ٹھیکوں کی غیر موثر کارکردگی پر شدید ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کمپنیاں معاہدے تو کر لیتی ہیں، لیکن وقت پر ڈیلیوری نہیں کرتیں، جو کہ بھارت کی صنعتی صلاحیت اور فوجی تیاری کیلئے نقصان دہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’آپ معاہدہ کر کے وقت پر ڈیلیور نہ کریں، یہ ہماری صنعتی صلاحیت کا گھاٹا ہے۔ آپ کو اپنی مقامی صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ہوگا، یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سی کمپنیاں اپنے دفاعی آلات کو ’70 فیصد مقامی‘ بتاتی ہیں، مگر حقیقت اس دعوے سے مختلف ہے، جس سے خود انحصاری کے حکومتی دعوؤں پر بھی سوالات جنم لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ہندوستانی جنرل انیل چوہان اور اسرائیل کے میجر جنرل امیر برم کی ملاقات نے ہندوتوا اور صیہونیت گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیئے

تجزیہ کاروں کے مطابق سی ڈی ایس کی یہ کھلی تنقید بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی دفاعی ماڈرنائزیشن دیرینہ مشکلات، ناتجربہ کاری، غلط منصوبہ بندی اور دیر سے آرڈرز کی وجہ سے پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے، اور فوج کے اعلیٰ ترین عہدیدار کا اس طرح کھل کر بولنا اس داخلی بدانتظامی کی طرف واضح اشارہ ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی فوج کے اندر بڑھتی ہوئی بے چینی خطے میں اسٹریٹجک توازن پر بھی اثر ڈال سکتی ہے، کیونکہ بھارت ایک بڑے دفاعی بجٹ کے باوجود اپنی فوج کو مطلوبہ سطح کی جدید تکنیک اور بروقت سپلائی فراہم کرنے میں کامیاب نہیں ہو پا رہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *