شدید دھند: موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئ تک بند کر دی گئی

شدید دھند: موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئ تک بند کر دی گئی

ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا ہے کہ شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئ تک بند کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا ہےکہ موٹر  وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک شدید دھند اور حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے سبب بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ شہری اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب بھر میں اسموگ کا راج، مختلف شہروں کی ایئر کوالٹی کی صورتحال جانیئے

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈرائیورز کی جانب سے دھند میں لین اور قوانین کی خلاف ورزی جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتی ہے، لہٰذا گاڑی مالکان دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔

ترجمان نے کہا کہ لاہور کے شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، دھند کے موسم میں صبح 10 سے شام 6 بجے تک سفر کرنے کے بہترین اوقات ہیں۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایات دی ہیں کہ ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں سے استدعا کی کی گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اورت تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں سے استدعا کی کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *