بلوچستان ، نصیرآباد کے علاقے چھتر میں دہشتگردوں کی جانب سے نصب کئے گئے ٹا ئم بم کے دو دھماکے ہوئے ہیں۔
ڈی ایس پی چھتر حیدر علی منجھو کے مطابق ٹائم بم ٹیوب ویلوں کےقریب نصب کیے تھے ۔ دھماکے میں کوئی جانی نقصا نہیں ہوا۔ واقعہ کی مزید تحقیات کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب منگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشتگردانہ واقعے کے تسلسل میں پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کا مشترکہ “آپریشن شعبان” جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 جولائی کو فتنہ الخوارج کے 26 خوارج کو پہلے ہی جہنم واصل کر دیا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شبعان کے دوران دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے، جبکہ زمینی اور ہوائی کارروائیوں کے ذریعے متعدد آپریشنز جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 خارجی دہشتگرد جہنم واصل کیے جا چکے ہیں، جس کے بعد آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والوں کی مجموعی تعداد 39 ہو گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کے علاوہ آج صبح خضدار کے علاقے زیدی میں دہشتگردوں کا پولیس اسٹیشن پر حملہ بھی پسپا کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فوج اور ایف سی کے دستوں کی برق رفتار کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشتگردوں کے جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں، جبکہ ہیلی کاپٹر آپریشنز میں مزید 5 سے 6 دہشتگردوں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے آپریشن شبعان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 75 دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔