افغان اور بھارتی عوام کا “ڈی این اے ایک ہے”، افغان وزیر کا نئی دہلی میں بیان

افغان اور بھارتی عوام کا “ڈی این اے ایک ہے”، افغان وزیر کا نئی دہلی میں بیان

 افغانستان کے وزیر زراعت مولوی عطاء اللہ عمری کا نئی دہلی میں دیا گیا متنازعہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں افغانستان کے وزیر زراعت مولوی عطاء اللہ عمری نے کہا کہ بھارتی عوام کا “ڈی این اے ایک ہے” اور بھارت میں انہیں “اپنے لوگوں” جیسا احساس ہوا۔

اپنے بیان میں افغان وزیر نے بھارت میں اپنے استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وہاں خود کو اجنبی محسوس نہیں ہوا۔

اس بیان کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف حلقوں کی جانب سے اس پر تنقید اور تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ افغان صارفین نے اس بیان پر اعتراضات اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے شہریوں کو افغانستان کے سفر سے سختی سے روک دیا، کابل کی عالمی تنہائی میں اضافہ

سوشل میڈیا پر افغان صارفین نے وزیر زراعت کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا کہ مودی سرکار کو خوش کرنے کے لئے افغان وزیر کی جانب سے ڈی این اے ہی کرلینا اور ایسا متنازعہ بیان دینا شرمناک ہے۔
صارفین کی جانب سے وزیر زراعت مولوی عطا اللہ عمری سے اپنے بیان پر معافی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Related Articles