دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے ہلکے جنگی طیارے ایل سی اے تیجاس کو ایک ایسے ناخوشگوار واقعے کا سامنا کرنا پڑا جس نے نہ صرف ایونٹ کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی بلکہ سوشل میڈیا پر بھی دلچسپ تبصروں کا طوفان برپا ہوگیا۔
ایئر شو کی تیاریوں کے دوران طیارے سے اچانک آئل لیک ہونا شروع ہوگیا ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی اور عالمی سطح پر بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹس کے مطابق طیارے کے انجن یا ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کے باعث تیل بہنا شروع ہوا صورتحال کو سنبھالنے کے لیے بھارتی فضائیہ کے ٹیکنیشنز کو فوری طور پر حرکت میں آنا پڑا اور لیک ہوتے ہوئے آئل کو روکنے کے لیے انہوں نے شاپنگ بیگز اور پلاسٹک بیگز کا استعمال کیا۔
یہ خبربھی پڑھیں :بھارتی فضائیہ کے طیارے گرنا معمول بن گیا، ایک اور بھارتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
یہ منظر ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا گیا جس میں اہلکار طیارے کے نیچے بیگز رکھتے اور بہتے ہوئے آئل کو جمع کرنے کی کوشش کرتے دکھائی د ئیےبھارت نے تیجاس کو ایک جدید، ملٹی رول فائٹر کے طور پر بڑے دعوؤں کے ساتھ ایئر شو میں بھیجا تھا تاہم اس واقعے نے بھارتی دفاعی ٹیکنالوجی کے معیار پر سوالات کھڑے کر د ئیے۔
Tejas is already leaking oil on the tarmac on the first day of the Dubai Airshow. Another year, another round of embarrassment that HAL and the IAF didn’t ask for but somehow still managed to collect.#TejasMk1 #Tejas #DubaiAirShow pic.twitter.com/zyVYJEhTU0
— Sohail Ahmed (@sohailahmedsa) November 17, 2025

