الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا باقاعدہ حکم جاری کر دیا ہے اس حوالے سے محفوظ فیصلہ سامنے آتے ہی کمیشن نے واضح کر دیا کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی شق 15 اور اس میں کی گئی حالیہ ترامیم آئین اور بنیادی انتخابی قوانین سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

کمیشن نے قرار دیا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق اختیارات سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ کو دینا آئینی اصولوں کی خلاف ورزی ہے کیونکہ یہ ذمہ داری صرف الیکشن کمیشن کی ہے۔
فیصلے کے مطابق ریٹرننگ افسران اور دیگر انتخابی عملے کی تعیناتی آئین اور الیکشن قوانین کے تحت الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔کمیشن نے کہا کہ کسی بھی سطح کے انتخابات میں عملے کی تقرری، چاہے وہ ڈی آر اوز ہوں، آر اوز یا دیگر ذمہ داران یہ اختیارات مکمل طور پر الیکشن کمیشن کے پاس محفوظ ہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں :الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ واپس لے لیا، حلقہ بندیاں بھی نہیں ہوں گی

کمیشن چاہے تو اپنے افسران، عدلیہ یا انتظامیہ سے عملہ لے سکتا ہے تاہم یہ اختیار کسی محکمے یا سیکرٹری کو منتقل نہیں ہو سکتا فیصلے میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ کو مخصوص نشستوں کے انتخاب کرانے کا اختیار دینا قانونی طور پر درست نہیں وہ سرکاری افسر کی اُس تعریف پر پورا نہیں اترتے جس کے تحت انہیں انتخابی ذمہ داری سونپی جائے۔

کمیشن نے نشاندہی کی کہ اس قسم کی ترامیم انتخابی شفافیت اور غیرجانب داری کے اصولوں کو نقصان پہنچاتی ہیں انہیں آئینی معیار کے خلاف قرار دیا گیا ہے
الیکشن کمیشن نے متعلقہ ونگ کو فوراً اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے کمیشن کے اس فیصلے کے بعد دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کےحوالے سے رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں اور آئندہ دنوں میں انتخابی تقاضوں کی تکمیل کا عمل تیز ہونے کی توقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *