عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھنے میں آئے ہیں،جہاں معمولی کمی کے بعد سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی۔
جیولرز کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1000 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 92 ہزار 362 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 22 ہزار 121 روپے تک پہنچ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہوکر 4700 ڈالر کا ہوگیا۔ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب بڑھتی دلچسپی سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔