ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد، کوئٹہ ، قلات کا درجۂ حرارت 1 ڈگری تک جا پہنچا

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد، کوئٹہ ، قلات کا درجۂ حرارت 1 ڈگری تک جا پہنچا

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد ہوگیا جبکہ بلوچستان بھر میں سردی کی لہر میں شدید اضافہ ہوگیا جہاں کئی اضلاع میں درجۂ حرارت معمول سے کافی نیچے گر گیا ہے۔

 محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج صبح کم سے کم درجۂ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد شہر بھر میں یخ بستہ ہوائیں چلتی رہیں اور معمولاتِ زندگی جزوی طور پر متاثر ہوئے ، اسی طرح قلات میں بھی پارہ 1 ڈگری تک گر گیا، جس سے مقامی آبادی کو شدید سردی کا سامنا ہے۔

 بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ہے ، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور،صوابی، مردان، ڈی آئی خان اور گردونواح میں رات/ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان  ہے تاہم مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،جہلم،فیصل آباد، ساہیوال،ملتان،ڈیرہ غازی خان ،بہاولپور اور گردونواح میں سموگ جبکہ صبح / رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ   کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد ( صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہنے کی توقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان  کے شمالی علاقوں میں سردی مزید بڑھے گی اور خشک ہواؤں کا زور برقرار رہے گا۔

 شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ شدید سردی کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خصوصاً صبح اور رات کے اوقات میں گرم لباس کا استعمال یقینی بنائیں۔

دوسری جانب نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹروے ایم ون کو پشاور ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں سمتوں میں مکمل بند کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:کہاں موسم خشک رہے گا، کہاں بارش، برف باری ہوگی، محکمہ موسمیات کی ہفتہ بھر کے لیے پیش گوئی

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق یہ قدم مسافروں کی جان و مال کے تحفظ اور ممکنہ بڑے حادثات سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *