ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان اور بھارت کے فائنل میں مدمقابل آنے کا امکان ہے۔
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں سیمی فائنل لائن اپ تصدیق ہوگئی، ناک آؤٹ راؤنڈ جمعے کو ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ فائنل میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹکراؤ کا امکان بڑھتا جارہا ہے۔
دونوں سیمی فائنل میچز ایک ہی دن ہوں گے۔ پہلے میچ میں بھارت اے کا مقابلہ بنگلہ دیش اے سے ہوگا جس کے بعد پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔ ان چار ٹیموں میں سے عرفان خان نیازی کی قیادت میں پاکستان ٹورنامنٹ میں واحد ناقابل شکست ٹیم ہے، شاہینز بھارت، عمان اور متحدہ عرب امارات کے خلاف جیت کے ساتھ گروپ بی میں سرفہرست ہیں۔
مزید پڑھیں: رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: پاکستان شاہینز نے بھارت کو شکست دیدی

