ایک ساتھ 3 چھٹیاں،سکول بھی بند رہیں گے

ایک ساتھ 3 چھٹیاں،سکول بھی بند رہیں گے

خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں ضمنی انتخاب کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے علاقے میں دو خصوصی مقامی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ این اے 18 میں انتخابی سرگرمیوں کے باعث 22 نومبر (ہفتہ) اور 24 نومبر (پیر) کو سرکاری طور پر چھٹی ہوگی جبکہ تمام سرکاری و نجی اسکول بھی بند رہیں گے۔

یوں اتوار کا دن بھی ملا کر کل تین چھٹیاں ہوجائیں گی،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل اور بعد کی سرگرمیوں کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے تین دن تعلیمی عمل بھی معطل رہے گا۔

حلقے میں ضمنی انتخاب 23 نومبر بروز اتوار کو منعقد کیا جائے گا حکام کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دن اور اس سے پہلے والے دنوں میں پولنگ اسٹیشنز اور اسکولوں کے اردگرد رش بڑھنے کا امکان ہوتا ہے اس لیے اداروں کی بندش کا فیصلہ عوامی سہولت اور سیکورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :موسمِ سرما کی تعطیلات کب سے شروع ہونگی؟ حکومت کا بڑا اعلان

طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان تاریخوں میں اسکول نہ آئیں اورانتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں ادھر دوسری جانب موسمِ سرما کی تعطیلات بھی طے ہوگئیں ہیں ، ملک کے دیگر علاقوں میں سردیوں کی چھٹیوں کا شیڈول بھی سامنے آگیا ہے۔

بلوچستان کے سرد اور پہاڑی علاقوں میں موسمِ سرما کی طویل تعطیلات 16 دسمبر سے شروع ہوں گی جو تقریباً ڈھائی ماہ تک جاری رہیں گی اس دوران تمام سرکاری اسکول بند رہیں گے اور طالب علموں کو سخت سردی میں آرام کا طویل وقفہ میسر آئے گا پنجاب میں موسمِ سرما کی معمول کی تعطیلات کا اعلان بھی کردیا گیا ہے

صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 23 دسمبر 2025 سے 11 جنوری 2026 تک بند رہیں گے جبکہ اسکول 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گےصوبائی و تعلیمی حکام نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بچوں کی سہولت، موسم کی شدت اور صحت کے مسائل کے پیشِ نظر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *