دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کی تصدیق بھارتی میڈیا نے بھی کر دی ہے غیر ملکی ذرائع کے مطابق یہ حادثہ ایئر شو میں بھارت کے لیے ایک اور سبکی ثابت ہوا اور اس نے عالمی سطح پر بھارتی فضائی قابلیت پر سوالات اٹھا د ئیےہیں۔
اطلاعات کے مطابق طیارے میں تکنیکی خرابی کے باوجود اسے ایئر شو میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی بھارتی فضائیہ کے جدید ‘تیجس طیارے کو گزشتہ دنوں آئل لیک کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا تھا اور اب یہ حادثہ اس تنقیدی لہر کو مزید شدت دے گیا ہے۔
طیارہ ایئر شو کے دوران قابو سے باہر ہو گیا اور زمین پر گر کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ایئر شو میں موجود شرکاء اور میڈیا نمائندگان نے خوفناک منظر دیکھا ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ بھارت کی ہوائی دفاعی تیاری اور تکنیکی معیار پر سوالات کو جنم دیتا ہے۔
پائلٹس کی تربیت، طیارے کی جانچ پڑتال اور ایئر شو میں حفاظتی انتظامات کے بارے میں بھی تنقیدی بحثیں شروع ہو گئی ہیں بھارتی حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور طیارے میں تکنیکی خرابی کی وجوہات جاننے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
ایئر شو کے منتظمین نے بھی تصدیق کی ہے کہ حادثے کے باوجود دیگر پروازوں یا شرکاء کی حفاظت کو کوئی خطرہ نہیں پہنچا یہ حادثہ بھارتی فضائیہ کے لیے ایک سنگین تنقیدی لمحہ ہے جو ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھارت کی فضائی ساکھ کو مزید تباہ کر رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کو مستقبل میں اپنے ایئر شو کی پرفارمنس اور طیاروں کی تکنیکی تیاری میں نمایاں بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔