ای چالان سے پریشان شہریوں کےلئے خوشخبری، گھر بیٹھے چالان کینسل کرائیں، جانئے کیسے

ای چالان سے پریشان شہریوں کےلئے خوشخبری، گھر بیٹھے چالان کینسل کرائیں، جانئے کیسے

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے گھر بیٹھے آن لائن کینسل کرنے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اگر کسی شہری کو غلط ای چالان موصول ہو جائے تو اب وہ اسے گھر بیٹھے آن لائن کینسل کرا سکتا ہے۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے شہریوں کی سہولت کے لیے آن لائن اپیل (Review) کا نظام متعارف کرایا ہے تاکہ شہری اپنی پریشانی دور کر سکیں۔

اتھارٹی نے بیان میں کہا ہے کہ اگر کسی شہری کو غلط ای چالان موصول ہو جائے تو اسے فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ شہری پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی ویب سائٹ (https://psca.gop.pk
) پر جا کر اپنی گاڑی کا نمبر درج کر کے جرمانے کی تمام تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر شہری محسوس کرے کہ یہ ای چالان اس کا نہیں، کسی اور شہری کے لیے جاری ہو گیا ہے، یا کسی ایمرجنسی کی صورت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے جیسے ایمبولینس کو راستہ دیتے وقت سگنل توڑنا وغیرہ، تو وہ آن لائن اپیل دائر کر سکتا ہے۔

اپیل دائر کرنے کے بعد پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی ٹیم اس کی جانچ پڑتال کرے گی اور اگر ای چالان واقعی غلط جاری ہوا ہو تو اسے فوری طور پر کینسل کر دیا جائے گا۔ یہ اقدام شہریوں کے لیے سہولت اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں صرف ایک دن میں، تفصیل اور طریقہ کار جانئے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *