خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ آپریشنز کے دوران 13 بھارتی سرپرست خوارج کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 10 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 3 خوارج مارے گئے۔
ہلاک شدہ خوارج سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ خوارج سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے اور ان کی سرگرمیوں کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے ہلاک شدہ علاقوں میں سینٹائزیشن آپریشن بھی جاری رکھا ہوا ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ “عزمِ استحکام” کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور بھارت کے حمایت یافتہ خوارج کا خاتمہ مسلسل جاری رہے گا۔
سیکیورٹی فورسز نے زور دیا کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کو مکمل طور پر جڑ سے اُکھاڑا جائے گا اور صوبے میں امن و امان کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔