بنوں : سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی؛ 5 دہشتگرد ہلاک، 2 شہری شہید

بنوں : سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی؛ 5 دہشتگرد ہلاک، 2 شہری شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل لال چوک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی کی اے پی سی پر فائرنگ کی اور جوابی کارروائی میں سی ٹی ڈی اور ڈسٹرکٹ پولیس نے دو دہشتگردوں کو موقع پر ہلاک کردیا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو شہری شہید ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل لال چوک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی کی اے پی سی پر فائرنگ کی اور جوابی کارروائی میں سی ٹی ڈی اور ڈسٹرکٹ پولیس نے دو دہشتگردوں کو موقع پر ہلاک کردیا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو شہری شہید ہو گئے۔

دہشت گردوں کیساتھ جوابی کارروائی میں سی ٹی ڈی اور ڈسٹرکٹ پولیس نے دو دہشتگردوں کو موقع پر ہلاک کردیا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو شہری شہید ہو گئے جبکہ دیگر دہشتگرد قریب واقع ایک گھر میں پناہ لے کر مورچہ زن ہوگئے اورمزاحمت کے دوران بزدل دہشتگردوں نے دو نہتے شہریوں کو فائرنگ کر کے شہید بھی کردیا۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں لاقانونیت کی انتہا، پی ٹی آئی کارکنان نے تھانے پر دھاوا بول دیا، گرفتار رہنما کو چھڑا کر لے گئے

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سی ٹی ڈی کی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس (SWAT) ٹیمز، بنوں پولیس کی تازہ دم نفری اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ تقریباً 8 گھنٹے کی طویل دوطرفہ فائرنگ کے بعد تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

فائرنگ رکنے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کی نعشیں برآمد ہوئیں، جن میں سے ایک کی شناخت رسول عرف کمانڈر اریانہ کے نام سے ہوئی، جبکہ دیگر کی شناخت جاری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *