اسلام آباد میں عوامی انٹرنیٹ تک رسائی بہتر بنانے کے لیے حکومت نے دسمبر 2025 تک 30 مفت وائی فائی ہاٹ اسپاٹس فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
قومی ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NTC) نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور مقررہ وقت میں سروسز فعال کر دی جائیں گی۔
منصوبے کے تحت وفاقی دارالحکومت کی اہم مارکیٹس، عوامی مقامات، مرکزی ایریاز اور سرکاری عمارتوں میں ہاٹ اسپاٹس نصب کیے جائیں گے تاکہ شہریوں، طلبہ اور ملازمین کو ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ تک آسان رسائی مل سکے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں دسمبر تک 30 مفت وائی فائی پوائنٹس فعال کرنے کا اعلان

