پاکستانی شاہینز نے رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا اے کو 5 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق دوحا میں ہونے والے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا اے کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹ پر 153رنز بنائے تھے۔
غازی غوری 39 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ معاذ صداقت نے 23 ، احمد دانیال اور سعد مسعود نے 22،22 رنز اسکور کیے۔ سری لنکا اے کی جانب سے پرمود مدھوشن نے 4 اور تراوین میتھیو نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں: ایشزکا پرتھ میں آغاز،انگلینڈ 172 رنز پر ڈھیر، مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ

