ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، رانا ثنا اللہ پر 50 ہزار روپے جرمانہ

ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، رانا ثنا اللہ پر 50 ہزار روپے جرمانہ

پنجاب ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈی آر او فیصل آباد نے رانا ثنا اللہ پر 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے پی پی 116 فیصل آباد میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، انہوں نے ڈی آر او کے نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا۔

رانا ثنا اللہ کو جرمانہ کل جمع کرکے رسید متعلقہ دفتر میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اگر ن لیگی رہنما نے جرمانہ ادا نہ کیا تو معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل این اے 96 فیصل آباد کے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو بھی 24 نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا سہیل آفریدی کے سرکاری ملازمین کو دھمکی آمیز بیان پر نوٹس، اہم اجلاس طلب

یہ پیش رفت ظاہر کرتی ہے کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملات پر سخت رویہ اختیار کر رہا ہے اور انتخابی عمل کو شفاف رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *