نیویارک کا پہلا مسلمان میئر بننے پر فخر محسوس کرتا ہوں،ظہران ممدانی کا عیدالاضحی پر پیغام

نیویارک کا پہلا مسلمان میئر بننے پر فخر محسوس کرتا ہوں،ظہران ممدانی کا عیدالاضحی پر پیغام

ظہران ممدانی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے،نیو یارک کے پہلے مسلمان میئر نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے، اور قربانی محض ایک بوجھ نہیں بلکہ خود کو ایک بڑے مقصد کا حصہ سمجھنے کا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ نیو یارک کے پہلے مسلمان میئر ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور یکجہتی کے ذریعے قیادت کے لیے پرعزم ہیں انہوں نے کہاکہ معاشرے کی اصل طاقت باہمی اتحاد اور ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں :100 دن مکمل،ظہران ممدانی نے انوکھی روایت قائم کر ڈالی

ظہران ممدانی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ شہر کے ہر شہری کو سستی خوراک، مناسب رہائش اور بچوں کی دیکھ بھال جیسی بنیادی سہولیات میسر آئیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہری فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ معاشی دباؤ کا شکار طبقوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور ایک مضبوط و مساوی معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

editor

Related Articles