فیصل آباد، این اے 96 جڑانوالہ کا پہلا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ

فیصل آباد، این اے 96 جڑانوالہ کا پہلا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ

جڑانوالہ کے 30 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج آگئے ،ابتدائی غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے بلال بدر چودھری 3780 ووٹ لیکر آگے ہیں

جبکہ انکے مقابلے میں آزاد امیدوار ملک نواب شیر وسیر 1345 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں

سرگودھا کے صوبائی حلقہ پی پی 73 سے ضمنی انتخاب کا پہلا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے۔ پولنگ اسٹیشن نمبر 131 کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سلطان علی رانجھا ابتدائی برتری حاصل کر چکے ہیں۔

پہلے نتیجے کے مطابق سلطان علی رانجھا نے 68 ووٹ حاصل کیے اور سب سے آگے ہیں۔ دوسری جانب آزاد امیدوار مہر محسن رضا صرف 2 ووٹ حاصل کر سکے، جبکہ آزاد امیدوار حارث نواز رانجھا اس پولنگ اسٹیشن سے کوئی ووٹ حاصل نہ کرسکے۔

ابتدائی نتائج آتے ہی حلقے میں سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے، جبکہ مزید پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان بعد میں متوقع ہے۔

لاہور کے قومی اسمبلی حلقہ این اے 129 سے ضمنی انتخاب کا پہلا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق تحریکِ انصاف کے امیدوار ارسلان احمد نے سبقت حاصل کر لی ہے۔

پہلے نتیجے کے مطابق ارسلان احمد 46 ووٹ لے کر آگے ہیں  جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ نعمان نے 25 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

حلقے سے مزید پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور صورتحال میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔ حتمی نتائج الیکشن کمیشن کی جانب سے بعد میں جاری کیے جائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *