پاکستان مذاکرات پر یقین رکھنے والا پرامن ملک ہے،کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، ایئر چیف مارشل

پاکستان مذاکرات پر یقین رکھنے والا پرامن ملک ہے،کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، ایئر چیف مارشل

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسندھو  نے کہا ہے کہ پاکستان مذاکرات پر یقین رکھنے والا پرامن ملک ہے، کسی بھی جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ دوست ممالک کے کیڈٹس کومبارکباد دیتا ہوں ، کیڈٹس میں خواتین کی شمولیت دیکھ کرخوشی ہوئی، پاکستان ملٹری اکیڈمی دنیا کی بہترین درسگاہوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کیڈٹس سے کہا کہ آپ کی بنیادی ذمہ داری ملک کی سلامتی کویقینی بنانا ہے ، معرکہ حق، بنیان المرصوص میں پاکستان آرمی کی حکمت عملی دنیا نے دیکھی، پاکستان ایئرفورس نےنہ صرف دشمن کے جہازگرائے بلکہ تاریخ رقم کی، مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اورہنرمندی دیکھ کردنگ رہ گیا،  پاکستان کی دھرتی پرکسی قسم کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت کی عالمی سطح پر امن کے قیام کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں، پاکستان پر امن ملک ہے جو عالمی سطح پر تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

ایئر چیف مارشل نے کہا کہ پاکستان بھارت کے زیر قبضہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، کیڈٹس کی بنیادی ذمہ داری ملکی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا  کہ عسکری قیادت قابل ستائش ہے، پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت میرے لیےاعزاز ہے، پاکستان ملٹری اکیڈمی میں باصلاحیت لوگ نوجوانوں کی بہترین تربیت کررہے ہیں ، پاکستان آرمی زندہ باد،پاکستان پائندہ باد۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ، گریجوایٹ کورس کی پروقار تقریب منعقد

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پی ایم اے لانگ کورس اور ٹیکنیکل گریجوایٹ کورس کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کیڈٹس نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی تربیت کی تکمیل کی۔

153 ویں پی ایم اے لانگ کورس اور 38 ویں ٹیکنیکل گریجوایٹ کورس کی اس تقریب کے مہمان خصوصی ظہیر احمد بابر تھے، جنہوں نے چاق و چوبند دستوں کی پریڈ کا معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :تہران میں خیرسگالی کی نئی مثال، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کی خوبصورت تصویری جھلکیاں

پریڈ کے دوران بارش شروع ہو گئی، تاہم کیڈٹس نے غیر معمولی جذبے اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے پریڈ جاری رکھی اور مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔

تقریب میں 72ویں انٹیگریٹڈ کورس، 15ویں مجاہد کورس اور 27ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس بھی کامیابی سے پاس آؤٹ ہوئے۔ اس موقع پر 30 غیر ملکی کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے، جن کا تعلق سری لنکا، عراق، فلسطین، قطر، مالدیپ، مالی اور نیپال سے تھا، جو پاک فوج کے تربیتی معیار پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *