ضمنی انتخاب بہت پرامن رہا ،پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کا شکرگزار ہوں،چیف الیکشن کمشنر

ضمنی انتخاب بہت پرامن رہا ،پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کا شکرگزار ہوں،چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ آج کے ضمنی انتخابات مجموعی طور پر بہت پرامن رہے اور اس موقع پر انہوں نےپنجاب  خیبرپختونخوا کی حکومتوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ضمنی انتخابات میں عام طور پر ٹرن آؤٹ کم ہوتا ہے اور موجودہ انتخابات میں عوامی دلچسپی کی کمی کی ایک بڑی وجہ یہ تھی کہ اس حلقے میں نمبر گیم یا سیاسی تبدیلی کی توقع نہیں تھی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کمیشن نے بلاتفریق کارروائی کی جبکہ ڈی آر اوز کی جانب سے بھی کچھ رپورٹس موصول ہوئی ہیں اور کچھ شکایات کا کمیشن نے خود نوٹس لیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :تیرہ حلقوں میں ضمنی الیکشن، پولنگ کا وقت ختم ، گنتی کا عمل شروع

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے ضمنی انتخاب میں کوئی غیر معمولی شکایات موصول نہیں ہوئیں ، تاہم مسلم لیگی رہنما طلال چودھری کو کل کمیشن طلب کرے گا اور سماعت ہوگی۔
سکندر سلطان راجہ نے یاد دہانی کرائی کہ لوکل گورنمنٹ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک وزیر اور ایک امیدوار کو نااہل بھی کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہر انتخابی معاملے کی قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے کارروائی کی جاتی ہے اور دنیا بھر میں انتخابات میں چھوٹی موٹی خلاف ورزیاں معمول کی بات ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن وقتاً فوقتاً اپنی سفارشات اور تجاویز حکومت کو بھیجتا رہتا ہے تاکہ انتخابی نظام میں بہتری لائی جا سکے۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کمیشن کے پاس عدالتوں یا ٹربیونلز کو ہدایات دینے کا اختیار نہیں ہے اور تمام کارروائیاں قانونی دائرہ کار کے مطابق کی جاتی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *