پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان متوقع ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس اعلان کے لیے 24 مئی کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں جن میں حارث رؤف کو شامل کرنا بھی شامل ہے جو اس وقت انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔حارث رؤف کے بیک اپ کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیے جانے والے حسن علی پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔ پی سی بی عثمان خان اور سلمان علی آغا کو بھی ٹیم میں شامل کرنے پر غور کر رہا ہے جو آئرلینڈ سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونا ہے۔