سپریم کورٹ انتظامیہ نے عمران خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو نیب ترمیمی کیس میں اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا اور ان کی تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ انتظامیہ نے اس بات کی تحقیقات شروع کردی ہیں کہ تصویر کیسے لیک ہوئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے اسے شیئر کرنے والے شخص کی شناخت کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تصویر عدالتی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لی گئی ہے اور پولیس اسے شیئر کرنے والے شخص کے خلاف کارروائی کرے گی۔ تصویر وائرل ہونے کے بعد کمرہ عدالت میں عمران خان کی ویڈیو اسکرین کا سائز کم کر دیا گیا۔

