ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا کے ہاتھوں شکست پر ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور کپتان بابر اعظم غصے سے آگ بگولہ ہوگئے ، پلیئرز پر برس پڑے ۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک میں قومی کرکٹ ٹیم کےکیمپ میں اُس وقت پریشانی کے بال منڈلائے جب امریکہ نے پاکستان کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا ۔ ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں قومی ٹیم کی ہار پر گیری کرسٹن اور بابر اعظم نے کھلاڑیوں پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں ابتر کارکردگی پر قومی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کوچ گیری کرسٹن نے کھلاڑیوں کو واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ ا گلا میچ ہر حال میں جیتنا ہے جس کے لیے مجھے اچھا پلان اور کارکردگی چاہیے۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان،شاہین آفریدی بھی شامل
اس کے علاوہ کوئی دوسرا کوئی آپشن قابل قبول نہیں ہو گا ۔ دوسری جانب کپتان بابراعظم نے پلان پر عمل نہ کرنے باؤلرز پر برہمی کا اظہار کیا، کپتان نے کھلاڑیوں کو انتباہ کیا کہ اب سوچنے کا نہیں کارکردگی دکھانے کا وقت ہے اور بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔