کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا، کون ہے فیورٹ؟ سٹے بازوں نے اربوں روپے کا جواء لگالیا

کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا، کون ہے فیورٹ؟  سٹے بازوں نے اربوں روپے کا جواء لگالیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 میچ: سٹے بازوں نے بھارت کو فیورٹ قرار دیدیا ۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹی ٹونٹی میچ نے شائقین کرکٹ اور سٹے بازوں میں گہری دلچسپی پیدا کر دی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان شدید مقابلے کی تاریخ کے ساتھ ، بکیز نے بھارت کو جیت کے لئے فیورٹ قرار دیا ہے ، بکیز کے مطابق پاکستان کے جیتنے کے امکانات صرف 29 فیصد ہیں جبکہ بھارت کے جیتنے کے امکانات 71 فیصد ہیں۔ سٹے بازوں نے انڈین ٹیم کا ریٹ 1.42 جبکہ پاکستانی ٹیم کا ریٹ 3.07 مقرر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ، بارش کے کتنے فیصد امکانات؟

یہ پیش گوئی امریکہ کے ہاتھوں پاکستان کی حالیہ شکست اور بھارت کی گزشتہ مقابلوں میں جیت کے تسلسل پر مبنی ہے۔ بکیز کا ماننا ہے کہ پہلی جیت کے بعد بھارت کا اعتماد بلند ہے جبکہ پاکستان دباؤ میں ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ یہ میچ ہائی اسکورنگ میچ ہوگا ، جس میں بکیز نے نیو یارک کی پچ پر 180 کے اسکور کی پیش گوئی کی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ بھارتی حامیوں کی تعداد میدان میں موجود پاکستانی شائقین سے زیادہ ہوگی۔ ایک بکی نے پیش گوئی کی کہ میچ کا فیصلہ ٹاس سے ہوگا۔

اگرچہ پاکستان کسی بھی ٹیم کو پریشان کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، لیکن بکیز کا خیال ہے کہ ہندوستان کی مجموعی کارکردگی اور فارم اسے جیت کے لئے فیورٹ بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا، پاکستان کے جیتنے چانسز زیادہ یا بھارت کا پلڑا بھاری؟ گوگل نے بھی پیش گوئی کر دی

دوسری جانب ہائی و پیج ٹاکرے کے موقع پر نیو یارک نساؤ کانٹی سٹیڈیم اور اردگر دسکیوٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ سنائپر بھی تعینات ہونگے ، تاہم میچ کے دوران بارش کا بھی بہت زیادہ امکان ہے، موسمیاتی رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز نیو یارک میں 51 فیصد بارش کا امکان ہے، امکان ہے کہ بارش کی صورت میں اضافی وقت بھی دیا جا سکتا ہے۔ ادھر قومی کپتان بابراعظم نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا پاکستان اور بھارت کے میچ کا انتظار کرتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *