ہنڈا کی پسندیدہ ترین موٹرسائیکل سی ڈی 70ڈریم کی نئی قیمت سامنے آگئی۔
ہنڈا کی موٹرسائیکل سی ڈی 70اپنی فیول ایوریج کی وجہ سے ہمیشہ صارفین کی پسندیدہ ترین موٹرسائیکل رہی ہے۔ تاہم اب عام آدمی اس سواری کی قیمت بھی ادا کرنے سے قاصر ہوگیا ہے۔ موٹرسائیکل کی قیمتوں میں حالیہ برسوں میں بے انتہا اضافہ ہوچکا ہے اور اب عام آدمی کیلئے نیا موٹرسائیکل خریدنا خواب ہی بن کر رہ گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت ختم
ہنڈا سی ڈی 70سی سی کی قیمت جون 2024میں ایک لاکھ 57ہزار 900روپے ہے۔یہ موٹرسائیکل ایک اور ماڈل سی ڈی 70ڈریم میں بھی آتی ہے جس کی قیمت اس وقت ایک لاکھ 68ہزار 900روپے ہے۔یہ موٹرسائیکل اوسطاََ 50 سے 60کلومیٹر فی لیٹر کی فیول ایوریج دیتی ہے جس کی وجہ سے شہری اسے بہت پسند کرتے ہیں۔ اس موٹرسائیکل کی مینٹی نینس کا خرچ بھی نہ ہونے کے برابرہے۔
ہنڈا سی ڈی 70ڈیم اس وقت تین رنگوں میں مارکیٹ میں آرہی ہے جن میں سیاہ، سرخ اور نیلا شامل ہیں۔