مریم نواز کا ایک لاکھ ستے گھر بنانے کا اعلان

مریم نواز کا ایک لاکھ ستے گھر بنانے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں ایک لاکھ ستے گھر بنانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں ایک لاکھ ستے گھر بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد ضلع حکومتوں اور پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلانگ ایجنسی ( پھاٹا) نے اراضی کی نشاندہی کیلئے کام شروع کر دیا ہے، پھاٹا کے زیر انتظام 172 ہاؤسنگ سکیموں میں لو کاسٹ ہاؤسنگ کے تحت گھر بنائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا اعلان

گھروں کی تعمیر کیلئے ابتدائی طور پر دس ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور پنجاب حکومت نے مالی سال 2024- 25 میں پانچ ارب روپے کی کثیر رقم مختص کر دی ہے، یہ رقم وزیر اعلی پنجاب انقلابی پروگرام کی مد میں مختص کی گئی۔

ایک لاکھ ستے گھروں کیلئے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی اور آشیانہ ہاؤسنگ کی اراضی استعمال میں لانے اور پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی (پی ایل ڈی سی) کی چھ ہزار کنال سے زائد اراضی پر گھر بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *