سوزوکی موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی آفر لگا دی گئی

سوزوکی موٹر سائیکل خریدنے کے  خواہشمند افراد کیلئے بڑی آفر لگا دی گئی

سوزوکی نے موٹر سائیکل کے خواہشمند افراد کے لیے اپنی مشہور زمانہ موٹر سائیکل ’ جی آر 150بغیر انٹرسٹ 2 سال کی آسان اقساط پر دینے کا اعلان کر دیا۔

ملک میں جاری مہنگائی کے باعث حال ہی میں موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، جس کے باعث متوسط طبقے کیلئے نئی موٹر سائیکل خریدنا ایک سہانے خواب جیسا لگنے لگا جس کے باعث کمپنی کو بھی کم سیلز کا سامنا کرنا پڑا ۔

یہ بھی پڑھیں: سستی اور عوام میں مقبول یونائیٹڈ بائیکس کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو ایڈوانس ادائیگی کے طور پر کل قیمت کا 25 فیصد ادا کرنا ہوگا جس کے بعد وہ اپنے قریبی سوزوکی شو روم سے موٹر سائیکل حاصل کرسکتے ہیں۔ جی آر 150 کی قیمت 547,000 روپے ہے، جو اسے اپنے زمرے میں سب سے مہنگی موٹر سائیکلوں میں سے ایک بناتی ہے۔

اس اقدام کا مقصد فروخت کو فروغ دینا ہے ، جو حالیہ قیمتوں میں اضافے سے متاثر ہوئی ہے۔ ہونڈا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سوزوکی نے بھی فروخت کو فروغ دینے اور اپنی موٹر سائیکلوں کو صارفین کے لیے زیادہ قابل رسائی بنانے کے لیے قسطوں کے منصوبے پیش کیے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *