تین روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 53 روپے کا اضافہ ہوا ہے، ہفتہ کو 9 روپے اور اتوار کو 22 روپے اضافے کے بعد فی کلو قیمت 541 روپے ہوگئی ۔
آج مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر 22 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سرکاری نرخ 563 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔ دریں اثنا گزشتہ تین روز کے دوران فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی 2 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت اب 254 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
دوسری جانب لاہور انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری نرخوں کا اعلان کیا ہے جن میں آلو (105 روپے فی کلو)، ٹماٹر (175 روپے فی کلو)، پیاز (83 روپے فی کلو)، ہری مرچ (85 روپے فی کلو)، ادرک (630 روپے فی کلو)، لہسن (350 روپے فی کلو)، کھیرا (65 روپے فی کلو)، میتھی (130 روپے فی کلو) شامل ہیں۔
بینگن (70 روپے فی کلو)، پھول گوبھی (110 روپے فی کلو) اور شلجم (90 روپے فی کلو) ہو گئی ہے۔ دیگر قیمتوں میں شملہ مرچ (105 روپے فی کلو)، لیموں (305 روپے فی کلو)، مٹر (300 روپے فی کلو)، لوکی (220 روپے فی کلو)، چینی گاجر (80 روپے فی کلو)، کریلا (95 روپے فی کلو)، کالا انگور (295 روپے فی کلو)، آڑو (200 روپے فی کلو)، خوبانی (205 روپے فی کلو)، تربوز (95 روپے فی کلو) شامل ہیں۔ فالسا (280 روپے فی کلو)، لیچی (560 روپے فی کلو) اور جامن (190 روپے فی کلو)۔ کیلے (فرسٹ گریڈ) کی سرکاری قیمت135 روپے فی درجن ہے۔