خیبرپختونخوا اسمبلی میں عزم استحکام آپریشن کی مخالفت میں قرارداد کثرت رائے سے منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی میں عزم استحکام آپریشن کی مخالفت میں قرارداد کثرت رائے سے منظور

وزیر قانون آفتاب عالم نے قرارداد پیش کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے استدعا کی ہے کہ کسی بھی ممکنہ اپریشن سے پہلے صوبائی حکومت کوبھی اعتماد میں لیا جائے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عزم استحکام کےنام پر ایک نیا فوجی آپریشن شروع کیاجارہاہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی نے پہلے واضح کیاتھا،کہ فوجی اپریشن کسی بھی طرح سے کسی مسلئے کا حل نہیں۔ وفاقی حکومت جس طرح اپریشن کی راہ ہموار کررہی ہے،اس کو مسترد کرتے ہیں، خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی ائی کی رہائی سےمتعلق بھی قرادادمنظور کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں قیام امن کے لیے ہزاروں کی تعداد میں عوام سڑکوں پر امنڈ آئے

پی ٹی آئی کے بانی چیرمین کی رہائی سےمتعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی انسانی کمیٹی نے ایک رپورٹ پیش کی ہے اس رپورٹ میں کہاگیاہے،کہ بانی پی ٹی اٙئی اوران کےساتھیوں کےکیسز قوانین کی خلاف ورزی ہیں،  بانی پی ٹی آئی کی عمر71سال ہے،ان پرسزاہیں 60سال سےکم والی کی سزاہیں دی ہیں، اسمبلی مطالبہ کرتی ہیں،کہ اقوام متحدہ رپورٹ کے تناظرمیں بانی پی ٹی ائی کی رہائی کی جائے تحریک انصاف پرپابندی سے متعلق قرارداد صوبائی وزیرقانون افتاب عالم نے پیش کی۔  قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلےنےواضح کیاہے،کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سےبڑی جماعت ہے،
اور سپریم کورٹ کےفیصلےمیں کیاگیاہے،کہ پی ٹی ائی کو بلحاظ حجم مخصوص نشستیں دی جائے،

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جیل میں ہونیوالی ملاقاتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود وفاقی کابینہ پی ٹی ائی پرپابندی کابیانیہ بنارہی ہے  قرارداد کے متن کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پرپابندی لگاجاتی ہے،تو یہ ائین کی ارٹیکل 17کی خلاف ورزی ہے، تحریک انصاف اہین کیساتھ کھڑی ہے،پابندی لگنےکی صورت میں عدالتی اورعوامی سطح پرفیصلےکےخلاف جائےگی، خیبرپختونخوااسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے4ممبران کے مستعفی ہونے کامطالبے کے حوالے سے بھی قررداد منظور کی۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر میں دہشت گردحملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

متن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 2024کے انتخابات میں ہرفورم پرپی ٹی آئی کےخلاف کام کیا ہے، فافن اور پلڈاٹ کی رپورٹ میں کہاگیاہے،کہ فارم 45 اور فارم 47کےووٹوں میں فرق ہے، چیف الیکشن کمیشن اور ان کےدیگر 4ممبران 20جولائی سے پہلےمستعفی ہو جائیں۔اور ستعفی نہ ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن کے ممبران کےخلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس بھیجاجائے گا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *