وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پرایف آئی اے سائبر کرائم ونگ راولپندی سرکل نے سائبر کرائم میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم ونگ راولپنڈی سرکل نے آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہےملزم کی شناخت اسامہ اقبال کے نام سے ہوئی ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا ہے، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم آن لائن مالی فراڈ میں ملوث تھا اور ملزم نے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس ہیک کر کے لاکھوں روپے ٹرانسفر کئے تھے۔ ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر 12 لاکھ روپے سے زائد کی رقم فراڈ کے ذریعے ہتھیائی تھی،
یہ بھی پڑھیں: گھریلو صارفین کیلئے بجلی بلوں میں شامل ٹیکسز اور چارجز کی قانونی حیثیت چیلنج
ملزم خود کو اسٹیٹ بینک کا ملازم ظاہر کر کے دھوکہ کرتا تھا اور ملزم اسٹیٹ بینک کا ملازم بن کر اکاؤنٹس کی معلومات حاصل کرتا اور بعد ازاں دہوکہ دہی سے رقم ٹرانسفر کرتا تھا ترجمان ایف آئی کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزم کے دیگر ساتھیوں کے خلاف بھی چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں ۔