سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج کمی دیکھنے میں آئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میح 400روپے کی کمی ہوئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا 2لاکھ 52ہزار 300روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 344روپے کم ہوکر تقریباََ ایک لاکھ 98ہزار روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 2ڈالر کم ہوکر 2390ڈالر فی اونس ہوگئی۔

مزید پڑھیں: یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

 

دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر16پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 85پیسے مہنگا ہوا۔ سوموار کو انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھائو 278روپے 50پیسے ہے۔ انٹربینک مین ڈالر 278روپے 34پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 85پیسے بڑھ کر 280روپے 60پیسے رہی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *