ویکسین قیمتوں کا معاملہ: ملک بھر میں تریاق زہر مار نایاب

ویکسین قیمتوں کا معاملہ: ملک بھر میں تریاق زہر مار نایاب

قومی ادارہ صحت میں ہزاروں ویکسین کی خوراکیں موجود، تاہم ویکسین کی نئی قیمت 8 سو سے بڑھا کر 1800 روپے مانگ لی گئی اور نئی قیمت ملنے تک تمام سرکاری ہسپتالوں کو اینٹی ریبیز ویکسین دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہِ صحت کی جانب سے تریاقِ زہر مار ویکسین کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں ویکسین نایاب ہو چکی ہے ، مارکیٹ زرایع کے مطابق اس وقت مارکیٹس میں اینٹی ریبیز ایک خوراک کی قیمت 1600روپے ہے جبکہ قومی ادارہ صحت نے ڈریپ سے 18سو روپے قیمت مانگ لی ہے۔ ترجمان ڈریپ کے مطابق قومی ادارہ صحت کی اینٹی ریبیز ویکسین کی مانگی گئی نئی قیمت کی سمری ارسال کر دی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے بجٹ کے حامل قومی ادارہ صحت نے اینٹی ریبز ویکسین بھی چائنہ سے درآمد کی ہے۔ قومی ادارہ صحت میں سانپ کے کاٹے کی ویکسین بھی بنانی بند کی جا چکی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *