حکومت کی مذاکراتی ٹیم جماعت اسلامی سے مذاکرات کے لئے کمشنر آفس راولپنڈی پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی مذاکراتی ٹیم اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے۔
حکومتی ٹیم میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ، وفاقی وزیر امور کشمیر و سیفران انجینئر امیر مقام،وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری شامل ہیں۔اس کے علاوہ حکومتی وفد میں وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا
جبکہ جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت سینئر رہنما لیاقت بلوچ کر رہے ہیں۔