وہ جو ڈٹا ہوا تھا، آج معافیاں مانگ رہا ہے،رانا سکندر حیات

وہ جو ڈٹا ہوا تھا، آج معافیاں مانگ رہا ہے،رانا سکندر حیات

رہنما پاکستان مسلم لیگ ن و صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ مشروط معافی؟، وہ جو ڈٹا ہوا تھا، آج معافیاں مانگ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ زمان پارک کا چی گویرا اڈیالہ میں ٹھس ہو گیا۔ کیا ایسا شخص قوم کی تقدیر بدلے گا جو فریج نہ ہونے پر معافیوں پر اتر آیا ہے؟۔ معافی مشروط، غیر مشروط نہیں، معافی معافی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:27اگست تک آر یا پار ہوگا، ہفتوں کی بات ہے کہ عمران خان باہر آرہے ہیں، صحافی صدیق جان کا دعویٰ

شرپسند ٹولہ کی فوٹیجز ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ ویڈیوز میں واضح ہے کہ انتشاری ٹولہ ایک دوسرے پر سبقت لینےکے لئے ریاست پر حملہ آور ہے۔ ریاست ریڈ لائن تھی، ہے اور ہمیشہ رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی 9مئی پر معافی پاک فوج کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں لائیگی، صحافی حماد حسن

شرپسندوں کے سرغنہ نے ذاتی سیاست کے لیے ریاست کو داؤ پر لگایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست سے بغاوت کرنے والوں کو معافیاں نہیں دی جاتیں۔ کہاں گئے وہ لوگ جو کہتے تھے ڈٹا ہوا ہے۔ شر پسندوں کے غبارے سے ہوا نکل گئی، مداری کا تماشہ ختم شد ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *