27اگست تک آر یا پار ہوگا، ہفتوں کی بات ہے کہ عمران خان باہر آرہے ہیں، صحافی صدیق جان کا دعویٰ

27اگست تک آر یا پار ہوگا، ہفتوں کی بات ہے کہ عمران خان باہر آرہے ہیں، صحافی صدیق جان کا دعویٰ

عمران خان ستمبر سے پہلے باہر آرہے ہیں، ہوسکتا ہے اگست میں ہی رہا ہوجائیں، صحافی صدیق جان نے بڑا دعویٰ کر دیا۔

آزاد ڈیجیٹل کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے صحافی صدیق جان نے کہا کہ میں بالکل اپنی بات پر قائم ہوں، چیزیں بالکل واضح ہوجائیں گی۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ مہینوں کی نہیں ہفتوں کی بات ہے کہ عمران خان باہر آرہے ہیں۔ 27 اگست تک واضح ہوجائیگا کہ کب آئیں گے لیکن ایک بات طے ہے کہ ستمبر سے آگے کی تاریخ نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے یہ عمران خان اگست میں ہی باہر آجائیں۔ کیونکہ لڑائی اس سطح پر آگئی ہے کہ کسی ایک کے چراغ کو بُجھنا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی نے عمران خان کو پیغام بھجوا دیا ہے کہ مرزا آفریدی ضروری ہیں۔ آج تک کی میری اطلاعات کے مطابق عمران خان نے بھی مرزا آفریدی کو سینیٹ ٹکٹ دینے کی منظوری دیدی ہے۔ یہ عمران خان صاحب کی اپنی نہیں بلکہ پارٹی کی طرف سے سفارشات تھیں لیکن یہ بھی ہے کہ عمران خان اظہر مشوانی کو بھی لازمی طور پر ٹکٹ دینا چاہتے ہیں۔ البتہ پارٹی خان صاحب کو بتا رہی ہے کہ ہم نے جے یو آئی (ف)کو بھی ایڈجسٹ کرنا ہے، فلاں کو بھی کرنا ہے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے جنرل نشست کیلئے امیدوار سابق ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی کا شمار عمران خان کے قریب ترین سینٹرز میں کیاجاتا ہے،2021ء نے مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین کیلئے نامزد کیا، بلکہ جہاں بھی پارٹی کو فنڈنگ کی ضرورت پیش آئی تو وہ پیش پیش رہے،مرزا آفریدی نے پاکستانی منصوعات کو پہچان دینے کےلئے جے آئی لاء پاس کرایا، مرزا آفریدی نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اربوں روپے کے انوسٹر بھی لائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *