اسحاق ڈار نے فیض حمید کی گرفتاری کو معجزہ قرار دے دیا

اسحاق ڈار نے فیض حمید کی گرفتاری کو معجزہ قرار دے دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی گرفتاری کو معجزہ قراردے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ فیض حمید کے خلاف کارروائی پر اللہ تعالیٰ کے اس معجزے پر حیران ہوں ۔ ان کے مطابق ملک میں پہلی مرتبہ ایسی چیزیں ہوئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:سابق آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے اپنی گرفتاری کی تردید کردی

انہوں نے کہا کہ میں بھی جنرل (ر)فیض حمید کے متاثرین میں شامل تھا، فیض حمید نے مجھ سے زیادتی پر معافی مانگی، فیض حمید نےاکتوبر کے وسط میں مجھ سے زیادتی پر معافی مانگی تھی۔  نائب وزیراعظم نے کہاکہ اللہ کرے ہم بحثیت قوم سیدھے راستے پر چل پڑیں۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی بلوں میں ریلیف کے اعلان پرحافظ نعیم الرحمٰن کا ردعمل آگیا

غلط چیزوں کو کبھی سپورٹ نہیں کیا ہمیشہ ان کے خلاف رہا ہوں اور آئندہ بھی ایسا ہی کرتا رہوں گا۔  غلط چیزوں کو کنٹرول کیا جانا چا ہیے ، ان کا مزید کہناتھا کہ گندی سیاست نے پاکستان کا بُراحال کردیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *