آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سانحہ کچہ ماچھکہ کے پولیس شہدا کی فیملیز سے ملاقات

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سانحہ کچہ ماچھکہ کے پولیس شہدا کی فیملیز سے ملاقات

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  کچہ ماچھکہ پولیس شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اورایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب محمد کامران خان سمیت سینئر افسران بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےرحیم یار خان کے نواحی علاقے کچہ ماچھکہ کے پولیس شہدا کے غمزدہ لواحقین اور خاندان کے لوگوں کو دلاسہ دیا اورآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہدا کے بچوں سے اظہار شفقت کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں اور انکا کہنا تھا کہ کوئی بھی چیز ملک و قوم کے لئے جانیں قربان کرنے والوں کی لازوال قربانیوں کا نعم البدل نہیں ہو سکتی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہدا کے اہل خانہ ہماری فیملی ہیں، تنہا نہیں چھوڑیں گے، کفالت ہماری ذمہ داری ہے اورشہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، کچہ کے ڈاکوؤں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *