وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی، حیدرآباد اور سندھ کے شہری علاقوں کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکجز کی منظوری کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ آج شام 4:30 بجے ملاقات متوقع ہے۔ وفد کی قیادت سید مصطفیٰ کمال کریں گے، اور وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق، اور جاوید حنیف بھی شامل ہوں گے۔
نواز شریف مذاکرات میں رکاوٹ نہیں بلکہ عمران خان ہیں، رانا ثنا اللہ
ملاقات کے دوران کراچی، حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہری علاقوں کے ترقیاتی پیکجز کے تفصیلی منصوبے اور ان کی فراہمی کے طریقہ کار پر بات چیت کی جائے گی۔ یہ ترقیاتی پیکجز مقامی بنیادی ڈھانچے اور خدمات کو بہتر بنانے کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے پیکج کی منظوری کا گرین سگنل ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر عمل میں آیا ہے۔