طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ تفتیشی ٹیم نے ممکنہ شوٹر کے حوالے سے معلومات حاصل کر لیں، شوٹر کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے لی گئی تصایرمنظر عام پر آگئیں .
پولیس ذرائع کے مطابق جاوید بٹ کے قاتل شوٹر کی عمر 60 سے 65 سال لگتی ہے، شوٹر نے سبز رنگ کے چیک والی شرٹ پہن رکھی تھی، ہیلمٹ پہنے موٹر بائیک پر سوار شوٹر کی سفید داڑھی ہے ، شوٹر ون ٹو فائیو پر سوار ہو کر حملے کیلئے آیا تھا، شوثر نے ون ٹو فائیو پارک کرکے رکشے میں گاڑی کے قریب پہنچا،ملزم نے رکشے سے اتر کر جاوید بٹ کی گاڑی قریب آتے ہی فائرنگ کر دی۔
ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور کاکہنا ہے کہ پولیس شوٹر تک پہنچ گئی، تصاویر لیک ہو گئیں، گرفتار نہیں کر سکے، شوٹر کی عمر 60 سے 65 سال ہے،سبز رنگ کے چیک والی شرٹ پہن رکھی تھی، ہیلمٹ پہنے موٹر بائیک پر سوار شوٹر کی سفید داڑھی ہے، شوٹر موٹرسائیکل کینال روڈ پر کھڑی کر کے رکشے میں سوار ہوا۔
آئی جی عمران کشور کاکہنا تھا کہ واردات میں استعمال ہونے والے رکشے کی تلاش جاری ہے، رکشہ ڈرائیور کے ذریعے اصل شوٹر تک پہنچ جائیں گے۔
واضح رہے کچھ روز قبل لاہور میں امیر بالاج ٹیپو قتل کے نامزد ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے کینال روڈ پر قتل کر دیا تھا۔